Wednesday, 30 September 2020

جو ترے حسن پہ مٹ جائے وہ پروانہ بنوں

 جو تِرے حسن پہ مِٹ جائے وہ پروانہ بنوں

میرے جاناں میں تِرے عشق کا افسانہ بنوں

بندگی کا وہ سلیقہ دے مجھے بندہ نواز

مٹ بھی جاؤں تو میں سنگِ درِ جانانہ بنوں

عشق نے کر دیا مجبور یہاں تک مجھ کو

جان اس بت پہ فدا کر کے میں بت خانہ بنوں

اتنی چاہت ہے مجھے اے مِرے محبوب تری

تُو جو بن جائے صنم میں بھی صنم خانہ بنوں

عشقِ محبوب کچھ اس طرح مٹائے مجھ کو

اے فنا ہو کہ فنا جلوۂ جانانہ بنوں​


فنا بلند شہری​

No comments:

Post a Comment