Wednesday, 30 September 2020

کس حال میں ہے ان دنوں گھر بار دیکھ لیں

 آنگن میں چھوڑ آئے تھے جو غار دیکھ لیں

کس حال میں ہے ان دنوں گھر بار دیکھ لیں

جب آ گئے ہیں شہرِ طلسمات کے قریب

کیا چاہتی ہے نرگسِ بیمار دیکھ لیں

ہنسنا ہنسانا چھوٹے ہوئے مدتیں ہوئیں

بس تھوڑی دور رہ گئی دیوار دیکھ لیں

عرصے سے اس دیار کی کوئی خبر نہیں

مہلت ملے، تو آج کا اخبار دیکھ لیں

مشکل ہے تیرا ساتھ نبھانا تمام عمر

بکنا ہے ناگزیر تو بازار دیکھ لیں

آشفتگی ہماری یہاں لائی بار بار

ہے کیا ضرور تجھ کو بھی ہر بار دیکھ لیں


آشفتہ چنگیزی

No comments:

Post a Comment