فلمی گیت
تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
مرادیں ہوں پوری سجے ہر تمنا
محبت کی دنیا کے تم چاند بننا
بہاروں کی منزل پہ ہنسنا ہنسانا
خوشی میں ہماری بھی آواز سننا
کبھی زندگی میں کوئی غم نہ آئے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
مجھے جو خوشی ہے تمہیں کیا بتاؤں
بھلا دل کی دھڑکن کو کیسے چھپاؤں
کہیں ہو نہ جاؤں خوشی سے میں پاگل
تمہیں دیکھ کر اور بھی مسکراؤں
خدا دل جلوں کی نظر سے بچائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
ستاروں سے اونچا ہو رتبہ تمہارا
بنو تم ہر اک زندگی کا سہارا
تمہیں جس سے الفت ہو مل جاۓ تم کو
سمجھ لو ہماری دعا کا اشارہ
مقدر تمہارا سدا جگمگائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
محبت کی دنیا کے تم چاند بننا
بہاروں کی منزل پہ ہنسنا ہنسانا
خوشی میں ہماری بھی آواز سننا
کبھی زندگی میں کوئی غم نہ آئے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
مجھے جو خوشی ہے تمہیں کیا بتاؤں
بھلا دل کی دھڑکن کو کیسے چھپاؤں
کہیں ہو نہ جاؤں خوشی سے میں پاگل
تمہیں دیکھ کر اور بھی مسکراؤں
خدا دل جلوں کی نظر سے بچائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
ستاروں سے اونچا ہو رتبہ تمہارا
بنو تم ہر اک زندگی کا سہارا
تمہیں جس سے الفت ہو مل جاۓ تم کو
سمجھ لو ہماری دعا کا اشارہ
مقدر تمہارا سدا جگمگائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے
حسرت جے پوری
No comments:
Post a Comment