Sunday, 6 February 2022

پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں

 فلمی گیت


آہ، آج لتا نامی کوئل بھی اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے گئی


پنچھی بنوں اُڑتی پھروں مست گگن میں

آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں


او، میرے جیون میں چمکا سویرا

او، مٹا دل سے وہ غم کا اندھیرا

او، ہرے کھیتوں میں گائے کوئی لہرا

او، یہاں دل پر کسی کا نہ پہرا

رنگ بہاروں نے بھرا میرے جیون میں

آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں


او، دل یہ چاہے بہاروں سے کھیلوں

او، گوری ندیا کی دھاروں سے کھیلوں

او، چاند، سورج، ستاروں سے کھیلوں

او، اپنی بانہوں میں آکاش لے لوں

بڑھتی چلوں گاتی چلوں اپنی لگن میں

آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں


او، میں تو اوڑھوں گی بادل کا آنچل

او، میں تو پہنوں گی بجلی کی پائل

او، چھین لوں گی گھٹاؤں سے کاجل

او، میرا جیون ہے ندیا کی ہلچل

دل سے میرے لہر اٹھے ٹھنڈی پوَن میں

آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں


حسرت جے پوری

No comments:

Post a Comment