Tuesday, 15 September 2020

دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

فلمی گیت

دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں
کہیں ڈھل نہ جائے رات، ٹوٹ نہ جائیں سپنے
دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

تُو جھوم کے چلے تو دل پہ چلے کٹاری
ہو، ہے میٹھی چھری یہ ظالم نظر تمہاری
گُن گُن گونجے راگ آج پوَن میں
ارے دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں
کہیں ڈھل نہ جائے رات، ٹوٹ نہ جائیں سپنے
ارے دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

وہ کیا چیز تھی ملا کے نظر پلا دی
ہو، ہوا وہ اثر کہ ہم نے نظر جھکا دی
ارے ہوں گی دو دو بات آج ملن میں
ارے دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں
کہیں ڈھل نہ جائے رات، ٹوٹ نہ جائیں سپنے
ارے دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

دو دل مل گئے، دِیے جل گئے ہزاروں
ہو، اجی آج تم مل گئے، تو گُل کھِل گئے ہزاروں
رم جھم برسے پیار آج چمن میں
ارے دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں
کہیں ڈھل نہ جائے رات، ٹوٹ نہ جائیں سپنے
ارے دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

حسرت جے پوری

No comments:

Post a Comment