Tuesday, 15 September 2020

دور ہی سے ہم سے کرو بات

فلمی گیت

دور ہی سے ہم سے کرو بات
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
دور ہی سے ہم سے کرو بات
جوانی کی بگیا ہوں میں پلی
چھوتے ہی مرجھانے والی کلی
دیکھنے میں بھلی
کیسے میں چھوڑوں گی بچپن کا ساتھ
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
ہَوئے دور ہی سے ہم سے کرو بات
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
ہَوئے دور ہی سے ہم سے کرو بات

میری آنکھوں کا جادو جو چل جائے گا
اجی ہاتھوں سے دل پھر نکل جائے گا 
ہو مچل جائے گا
کروٹ بدل کے بِتاؤ گے رات
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
ہَوئے دور ہی سے ہم سے کرو بات
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
ہَوئے دور ہی سے ہم سے کرو بات

انجانے پن میں جو مجھ کو چھو لے
امنگوں کے جھولے میں دن رات جھولے
وہ دنیا کو بھولے
سپنوں میں بھی وہ کریں میری یاد
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
ہَوئے دور ہی سے ہم سے کرو بات
آگے بڑھے تو نہ آؤں گی نہ ہاتھ
ہَوئے دور ہی سے ہم سے کرو بات

پی ایل سنتوشی
(پیارے لال سنتوشی)

No comments:

Post a Comment