Tuesday, 15 September 2020

یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا

فلمی گیت

مہرباں لکھوں، حسینہ لکھوں یا دلربا لکھوں
حیراں ہوں کہ آپ کو اس خط میں کیا لکھوں
******************
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو

تجھے میں چاند کہتا تھا، مگر اس میں بھی داغ ہے
تجھے سورج میں کہتا تھا، مگر اس میں بھی آگ ہے
تجھے اتنا ہی کہتا ہوں کہ مجھ کو تم سے پیار ہے
تم سے پیار ہے،تم سے پیار ہے 
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو

تجھے گنگا میں سمجھوں گا، تجھے جمنا میں سمجھوں گا
تُو دل کے پاس ہے اتنی، تجھے اپنا میں سمجھوں گا
اگر مر جاؤں، روح بھٹکے گی تیرے انتظار میں
انتظار میں، انتظار میں، انتظار میں
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو

حسرت جے پوری

No comments:

Post a Comment