Sunday, 1 November 2020

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

 فلمی گیت


یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

جھومتی بہار ہے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو جہاں ہو تم

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

جھومتی بہار ہے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو 


کھو رہے ہو آج کس خیال میں

دل پھنسا ہے بیکسی کے جال میں

مطلبی جہاں مہربان ہو تم

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو جہاں ہو تم

پیار سے پکار لو 


رات ڈھل چکی ہے صبح ہو گئی

میں تمہاری یاد لے کے کھو گئی

اب تو میری داستاں ہو تم

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو جہاں ہو تم

پیار سے پکار لو 


تم ہماری زندگی کے باغ ہو

تم ہماری راہ کے چراغ ہو

میرے لیے آسمان ہو تم

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو جہاں ہو تم

پیار سے پکار لو 


حسرت جے پوری

No comments:

Post a Comment