Sunday, 1 November 2020

تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے

 فلمی گیت


تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے

ہم بھری دنیا میں تنہا ہو گئے

تم نہ جانے کس جہاں


موت بھی آتی نہیں، آس بھی جاتی نہیں

دل کو یہ کیا ہو گیا کوئی شے بھاتی نہیں

لوٹ کر میرا جہاں، چھپ گئے ہو تم کہاں

تم کہاں، تم کہاں، تم کہاں

تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے


ایک جان اور لاکھ غم، گھٹ کے رہ جائے نہ دم

آؤ تم کو دیکھ لیں، ڈوبتی نظروں سے ہم

لوٹ کر میرا جہاں، چھپ گئے ہو تم کہاں

تم کہاں، تم کہاں، تم کہاں

تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے

ہم بھری دنیا میں تنہا رہ گئے


ساحر لدھیانوی

No comments:

Post a Comment