Saturday 28 November 2020

پیڑ پھولا نہیں سماتا ہے

 پیڑ پھُولا نہیں سماتا ہے

چاند ٹہنی پہ آ کے بیٹھا ہے

کس بلندی پہ آ بسے ہیں ہم

ابر پاؤں کو اٹھ کے چھُوتا ہے

پیڑ انساں سے پیار کرتے ہیں

میں نے جنگل میں رہ کے دیکھا ہے

جانے کس پَل ہوا مٹا ڈالے

ریت پر ایک نام لکھا ہے

اس کو روکے گا کس طرح کوئی

وہ تو خوشبو کا ایک جھونکا ہے

کون سمجھائے شاخ کو خاور

پھول ہے وہ اسے بکھرنا ہے


خاقان خاور

No comments:

Post a Comment