بہ وصفِ شوق بھی دل کا کہا نہیں کرتے
فروغِ قامت و رخ کی ثنا نہیں کرتے
شکستِ عہدِ ستم پر یقین رکھتے ہیں
ہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے
کچھ اس طرح سے لٹی ہے متاعِ دیدہ و دل
کہ اب کسی سے بھی ذکرِ وفا نہیں کرتے
اسی لیے ہیں سزاوارِ جور برقِ ستم
کہ حقِ خدمت گلچیں ادا نہیں کرتے
مذاقِ کوہ کنی ہو کہ دشت پیمائی
جنہیں تمہاری طلب ہو وہ کیا نہیں کرتے
وہ آشنائے غم کائنات کیا ہوں گے
جو خود کو آپ کا درد آشنا نہیں کرتے
غمِ حبیب، غمِ زندگی، غمِ دوراں
کسی مقام پہ ہم جی برا نہیں کرتے
احمد ریاض
No comments:
Post a Comment