دشتِ طلب میں کب سے اکیلا کھڑا ہوں میں
جس کا نہیں جواب کوئی وہ صدا ہوں میں
کس کی تلاش ہے؟ مجھے اپنے وجود میں
وہ کون کھو گیا ہے جسے ڈھونڈھتا ہوں میں
یہ میں نے کب کہا تھا کہ؛ ٹھہرو مرے لیے
دیکھا تو ہوتا مُڑ کے کہاں رہ گیا ہوں میں
ہے کس کا انتظار تجھے راہِ رفتگاں؟
تیری حدوں سے دور بہت جا چکا ہوں میں
مُدت کے بعد لوٹ کے گھر آ گیا تو ہوں
اب سوچنے لگا ہوں کوئی دوسرا ہوں میں
اقبال انجم
No comments:
Post a Comment