Sunday 29 November 2020

عجیب قصہ دلگیر سے جڑی ہوئی ہوں

 عجیب قصہ دلگیر سے جڑی ہوئی ہوں

میں ایک خواب کی تعبیر سے جڑی ہوئی ہوں

مرا بهی خاص تعلق ہے اس کہانی سے

میں سیدہ ہوں مگر ہیر سے جڑی ہوئی ہوں

مری نگاہ میں اب روشنی بهری ہوئی ہے

میں اک چراغ کی تنویر سے جڑی ہوئی ہوں

ہزار شکر کہ تشنہ لبوں سے نسبت ہے

ہزار شکر کہ زنجیر سے جڑی ہوئی ہوں

اسی لیے مرے اشعار مختلف ہیں فرح

سخن شناس ہوں اور میر سے جڑی ہوئی ہوں


فرح شاہ

No comments:

Post a Comment