پرانی چیز ہیں کچھ دیکھ بھال رکھیے گا
ہر ایک رُت میں تعلق بحال رکھیے گا
کسی بھی چیز کی قیمت طلب میں ہوتی ہے
بغیر مانگے ملا ہوں، سنبھال رکھیے گا
ہم اپنا حصہ نہیں چھوڑتے کسی صورت
ہمارے آنے سے پہلے نکال رکھیے گا
میں لفظِ ہجر کہیں پڑھ بھی لوں تو ڈرتا ہوں
مریضِ وہم ہوں، میرا خیال رکھیے گا
حصولِ منزلِ مقصود عین ممکن ہے
ہمارے ساتھ برابر کی چال رکھیے گا
فدا بخاری
No comments:
Post a Comment