Sunday 29 November 2020

بخیہ گر چاک جگر روز سئے جاتے ہیں

 بخیہ گر چاکِ جگر روز سیۓ جاتے ہیں

ٹوٹ جاتے ہیں وہ ٹانکے جو دئیے جاتے ہیں

آنکھ کی راہ نکلنے کو مچل پڑتے ہیں

خون کے گھونٹ جو ہر روز پئے جاتے ہیں

ہم نے سب چھوڑ دیا سازِ تمنا، لیکن

داغِ حسرت ہے کہ دنیا سے لئے جاتے ہیں

وجہ تحریکِ دو عالم نہیں معلوم ہوئی

کام کچھ سوچ کے آخر کو کئے جاتے ہیں

درد کرتے ہیں بہت چھیڑ نہ اے تارِ نفس

آبلے دل کے ذرا بھی جو چھئے جاتے ہیں


گورسرن آزاد

No comments:

Post a Comment