رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
یادیں
آج کل
یادوں کو
سیر پر لے جاتا ہوں
کسی کو گود میں اٹھائے
اور کسی کو کاندھے پر
کوئی خود ہی انگلی تھام کے
قدم قدم چلتی ہوئی باہر آ جاتی ہیں
کُھل جائیں ایک بار تو
انہیں واپس، یاداشت میں بند کرنا
مشکل ہو جاتا ہے
نیر حیات
No comments:
Post a Comment