فلمی گیت
چاند تُو جب بھی مسکراتا ہے
دل میرا ڈوب ڈوب جاتا ہے
چاند تو جب بھی مسکراتا ہے
میری یادوں میں وہ بھی رو رو کر
رات غم کی گزارتے ہوں گے
پیار کی وادیوں میں گم ہو کر
مجھ کو اکثر پکارتے ہوں گے
جب کبھی یہ خیال آتا ہے
دل میرا ڈوب ڈوب جاتا ہے
ان کی زلفوں کو چھو لیا ہو گا
مست ہو کر ہوائیں آئی ہیں
گنگناتی ہے رات تھم تھم کے
دور سے یوں صدائیں آئی ہیں
جیسے کوئی مجھے بلاتا ہے
دل میرا ڈوب ڈوب جاتا ہے
چاند تو جب بھی مسکراتا ہے
دل میرا ڈوب ڈوب جاتا ہے
تنویر نقوی
No comments:
Post a Comment