Sunday, 29 November 2020

اب کیا پتا چلے ترا دل کس کے پاس ہے

 اب کیا پتا چلے ترا دل کس کے پاس ہے

ہر شخص اپنی اپنی جگہ پر اداس ہے

پہلی دفعہ پہن کے میں نکلا ہوں عشق، اور

حیران ہو رہا ہوں یہ کیسا لباس ہے؟

دریا بھی اپنی سطح پہ کوشش کرے مگر

ہونٹوں ہی سے بجھے گی جو ہونٹوں کی پیاس ہے

لیکن یہاں تو تیری ہنسی رک نہیں رہی

کوئی بتا رہا تھا مجھے، تُو اداس ہے


حسن ظہیر راجا

No comments:

Post a Comment