Monday 30 November 2020

یاد ماضی کے چراغوں کو بجھایا نہ کرو

 یاد ماضی کے چراغوں کو بجھایا نہ کرو

تم بھی تنہا نہ رہو مجھ کو بھی تنہا نہ کرو

✨نفس بادِ صبا ہاتھ نہ آئے گا کبھی

گل کی اڑتی ہوئی خوشبو کا احاطہ نہ کرو

ہم نے دیکھا ہے دم آخر شب خواب کوئی

تم سے کہنا ہے کہ تعبیر کا چرچا نہ کرو

کچھ نہ کچھ ہوگا مرے خاک اڑانے کا سبب

جانے والو! مجھے آوازۂ صحرا نہ کرو

یوں نہ محسوس ہو افلاک نشیں ہے کوئی

اس قدر دور سے تو مجھ کو پکارا نہ کرو


حمید الماس

No comments:

Post a Comment