فلمی گیت
زلف کو تیری گھٹاؤں کا پیام آیا ہے
حسن کو تیرے بہاروں کا سلام آیا ہے
زلف کو تیری گھٹاؤں کا پیام آیا ہے
اب کے کلیوں نے بہت یاد کیا ہے تجھ کو
بلکہ موسم نے بھی پیغام دیا ہے تجھ کو
اک پپیہے کی زباں پر تیرا نام آیا ہے
حسن کو تیرے بہاروں کا سلام آیا ہے
زلف کو تیری گھٹاؤں کا پیام آیا ہے
تیرے آنچل سے سرکتی ہوئی زلفیں تیری
جن کے پھندی میں گرفتار ہیں آنکھیں میری
بات سلجھے نہ الجھ کر وہ مقام آیا ہے
حسن کو تیرے بہاروں کا سلام آیا ہے
زلف کو تیری گھٹاؤں کا پیام آیا ہے
شیون رضوی
No comments:
Post a Comment