Sunday, 23 July 2023

میری زباں پہ ورد الف لام میم ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


میری زباں پہ وردِ الف لام میم ہے

یہ ابتدائے حمدِ خدائے کریم ہے

روزِ ازل سے تا بہ ابد ہے وہ جلوہ گر

لا ریب اس کی ذات قدیم القدیم ہے

وہ جانتا ہے کس کی ضرورت ہے کس قدر

وہ بے طلب بھی دیتا ہے ایسا کریم ہے

لا تقنطو بھی شان اسی کی ہے عاصیو

گھبرا رہے ہو کیوں وہ غفورالرحیم ہے

میں کیا کروں گا اس کی ثنا، جانتا ہوں میں

میری حقیر فکر ہے، اور وہ عظیم ہے

یہ بھی کرم ہے اُس کا بہ فیضِ رسولِؐ حق

میں جس پہ گامزن ہوں رہِ مستقیم ہے

خاکی امیر کہہ گئے کس سادگی کے ساتھ

"بندہ گناہ گار ہے، خالق کریم ہے"


عزیزالدین خاکی

No comments:

Post a Comment