Saturday, 22 July 2023

آنکھوں میں نور دل کا اجالا حسین ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


آنکھوں میں نور دل کا اُجالا حسینؑ ہیں

سرکارِ دو جہاںﷺ کا حوالہ حسینؑ ہیں

قربان راہِ حق میں بہتر کو کر دیا

یوں جان دی کہ آج بھی زندہ حسینؑ ہیں

تسکینِ قلب مولیٰ علیؑ ان کی ذات ہے

نورِ نگاہِ فاطمہؑ زہراؑ حسینؑ ہیں

صرف ایک حُر کی ذات سے ثابت یہ ہو گیا

گرتے ہووں کو جس نے سنبھالا حسینؑ ہیں

صد ہا سلام تم پہ شہیدانِ کربلا

مرنے سے تم کو جس نے بچایا حسینؑ ہیں

سرکارؐ کے نواسوں کے ہیں نام لیوا ہم

سرکارؐ اُن کے ، اپنا سہارا حسینؑ ہیں

خاکی گدائے آلِ نبیؐ ہوں یہ فخر ہے

آقا حسینؑ ہیں،مِرے، آقا حسینؑ ہیں


عزیزالدین خاکی

No comments:

Post a Comment