Saturday 22 July 2023

یوں تو ہے فکر بشر کی انتہا میرا حسین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


یوں تو ہے فکرِ بشر کی انتہا میرا حسینؑ

اک نئی تاریخ کی ہے ابتداء میرا حسینؑ

دِینِ حق خطرہ میں تھا کام آ گیا میرا حسینؑ

مشکلیں سب کی تھیں اور مشکلکشا میرا حسینؑ

ساری دنیا کے لیے اک آسرا دین رسولﷺ

اور نبیﷺ کے دِین کا تھا آسرا میرا حسینؑ

مُرسل اعظمﷺ تھے جس دین الہٰی کی بنا

ہے اُسی دین الہٰی کی بقاء میرا حسینؑ

سب سے چھوٹی عمر میں سب سے بڑا تھا حوصلہ

اصل میں ہے آبروئے ھَل اَتٰی میرا حسینؑ

فطرس و جبریل و رضواں در پر سب آتے رہے

اور پھر ہر اک کے کام آتا رہا میرا حسینؑ

صبر اس کا دیکھ کر حیراں نہ ہوتے کیوں ملک

دینِ پیغمبرﷺ کا تھا اک معجزہ میرا حسینؑ

چودہ صدیوں میں نہ پیدا ہو سکا اس کا جواب

زیرِ خنجر ایسا سجدہ کر گیا میرا حسینؑ

جھک کے دیکھا آسماں نے بھی بسوئے کربلا

زیرِ خنجر جب ہوا محو دعا میرا حسینؑ

کربلا کے سامنے ساری دوائیں گرد ہیں

خاک کو بھی کر گیا وجہِ شفا میرا حسینؑ

دینِ احمدﷺ کی بقاء کے چار یہ اسباب ہیں

تشنگی، انکارِ بیعت، کربلا، میرا حسینؑ


کلیم الہ آبادی

ذیشان حیدر جوادی

No comments:

Post a Comment