عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
بات ساری یہ سعادت کی ہے
میں نے اُس گھر سے محبت کی ہے
میں کہاں اور کہاں مدحِ حسینؑ؟
یوں سمجھ لو کہ جسارت کی ہے
گھر کا گھر اور شہادت کی نماز
اِس طرح کس نے امامت کی ہے
اک قیامت ہے قیامت کے لیے
کب نظیر ایسی شہادت کی ہے
اس نے سجدے میں کٹا دی گردن
اُس نے دراصل عبادت کی ہے
کیسے گھر بار لٹایا اپنا
کیا عجب اُس نے سخاوت کی ہے
سعد! حق بات کہی ہے، یعنی
میں نے نسبت کی حفاظت کی ہے
سعد اللہ شاہ
No comments:
Post a Comment