Saturday, 22 July 2023

سر نیزہ جو روشن ہو گیا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


سرِ نیزہ جو روشن ہو گیا ہے

رسول پاکؐ کے گھر کا دِیا ہے

اندھیری رات کی پوروں میں جگنو

با انداز شرر جل بُجھ رہا ہے

ہوائیں سر پٹخ کر رہ گئیں ہیں

چراغِ استقامت جل رہا ہے

عزا دارو! یہاں چلتے ہیں آنسو

خریدارو! یہ بازارِ رضا ہے

تِرے گھر میں جگہ کیا پائے دنیا

تِرا خیمہ نہیں، شہرِ وفا ہے

نجیب اک شخص کی تشنہ لبی سے

ابھی تک نم ورق تاریخ کا ہے


نجیب احمد

No comments:

Post a Comment