عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
کمالِ عشق کا روشن دیا ہے
لقب جس کا شہیدِ کربلا ہے
شہیدِ کربلا پر جو فدا ہے
وہی دیوانۂ خیرالوراؐ ہے
جوانانِ ارم کا شاہ زادہ
حسینِؑ ابنِ علیؑ المرتضیؑ ہے
عطا ہوں گے اسے کوثر کے ساغر
حسینی عشق میں جو مبتلا ہے
شہِ کرب و بلا کا کارنامہ
کتابِ زیست کا عُنواں ہوا ہے
دیا ہے مجھ کو جو کچھ میرے رب نے
وہ صدقہ حضرت حسنینؑ کا ہے
وہ آلِؑ پاک پیغمبرﷺ کہ جس پر
درود پاکﷺ خود رب نے پڑھا ہے
بہت خوش بخت ہے خاکی کہ تُو بھی
نبیؐ زادوں کی مدحت کر رہا ہے
عزیزالدین خاکی
No comments:
Post a Comment