Saturday, 30 June 2018

دور سنسان سے ساحل کے قریب

لینڈ سکیپ

دور سنسان سے ساحل کے قریب
ایک جواں پیڑ کے پاس
عمر کے درد لئے، وقت کی مٹیالی نشانی اوڑھے
بوڑھا سا پام کا ایک پیڑ، کھڑا ہے کب سے
سینکڑوں سال کی تنہائی کے بعد
جھک کے کہتا ہے جواں پیڑ سے، ”یار
سرد سناٹا ہے
“تنہائی ہے! کچھ بات کرو

گلزار

No comments:

Post a Comment