Sunday, 10 June 2018

الیکشن آنے والے ہیں

الیکشن آنے والے ہیں

سمجھ میں کچھ نہیں آتا
ہم اپنا ووٹ کس کو دیں؟
کوئی قاتل، کوئی رہزن
کوئی ڈیزل، کوئی انجن
کہیں ہیں نان قیمے کے
کہیں انبار سکے کے
کوئی تختِ ہوا پر ہے
کوئی فرشِ خدا پر ہے
کسی کا فلسفہ اپنا
کسی کا مسئلہ اپنا
عوام الناس کا لیکن
کسی کو غم نہیں کوئی
سبھی کی اپنی منطق ہے
بس اپنی فکر لاحق ہے
تمہاری کون سنتا ہے
ہماری کون سنتا ہے
سو، اس عالم میں برحق ہے
عوام الناس یہ سوچیں
ہم اپنا ووٹ کس کو دیں؟

اعتبار ساجد

No comments:

Post a Comment