تُو ہی کہتا تھا کہ ہوتی ہے ہوا پانی میں
بس تِری مان کے میں کود پڑا پانی میں
یوں ہوۓ تھے مِرے اوسان خطا پانی میں
سانس لینا بھی مجھے بھول گیا پانی
اس قدر شور کی عادی نہ تھی آبی دنیا
جِھیل پہ رات گئے تم یہ کسے ڈھونڈتے ہو
کیا تمہارا بھی کوئی ڈوب گیا پانی میں
اس کے لہجے میں پکارا ہے مجھے موجوں نے
تم کنارے پہ رہو، میں تو چلا پانی میں
جاں نکلتے ہی مِرا جسم سرِ آب آیا
جب تلک سانس رہی، میں بھی رہا پانی میں
سعید دوشی
No comments:
Post a Comment