Monday 8 August 2022

اے حسین ابن علی تیرا زمانہ یاد ہے

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسین 


اے حسینؑ ابن علیؑ تیرا زمانہ یاد ہے

چھوڑ کر طیبہ تیرا کربل کو جانا یاد ہے

سجدے میں آقاؐ گئے کندھوں پر چڑھنا آپ کا

مصطفیٰﷺ کا سجدے سے سر نہ اٹھانا یاد ہے

قرآں سے ہے نسبت تیری اور ناطقِ قرآن تُو

وہ نوکِ نیزہ پر تیرا قرآں سنانا یاد ہے

حضرتِ اصغرؑ کا وہ تیر کھانا گود میں

اور نہر پر عباسؑ کا بازو کٹانا یاد ہے

تیروں کی برسات میں سید نے چھوڑی نہ نماز

بلکہ زیرِ خنجر آپ کا پڑھنا دوگانہ یاد ہے


نامعلوم

5 comments: