عارفانہ کلام نعتیہ کلام
ہو کرم کی نگاہ، آپؐ کی یا نبیﷺ
بخش وہ علم کی آگاہی یا نبیﷺ
آپؐ ہیں منبعِ حسن و خلقِ وفا
آپؐ جیسا نہیں ہے کوئی یا نبیﷺ
چھائی تاریکی تھی چاروں جانب یہاں
آپﷺ آئے ہوئی روشنی یا نبیﷺ
ہے تبسم!! یہاں میری اوقات کیا
بخش دی ہے خوشی دائمی یا نبیﷺ
رضوانہ تبسم درانی
No comments:
Post a Comment