Friday 5 July 2024

یہ آ رہی ہے مسلسل صدا مدینے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ آ رہی ہے مسلسل صدا مدینے سے 

ہر ایک شخص کا ہو گا بھلا مدینے سے 

کسی سے اس کی خطاؤں پہ درگزر کرنا 

مِرے مزاج میں شامل ہوا مدینے سے

مِرے بزرگ تھے عشقِ نبیؐ سے وابستہ

مِرا بھی ٹوٹا نہیں سلسلہ مدینے سے 

مِرے رسولؐ کا روضہ بھی ہے ثبوت اس کا

خدا کو جاتا ہے ہر راستہ مدینے سے 

کوئی تو راز ہے پوشیدہ پاک مٹی میں 

کہ آ کے لوٹے نہ پھر مصطفیٰؐ مدینے سے 

ہو کربلا کا یا معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا سفر

ہوئی ہے عشق کی ہر ابتدا مدینے سے


محمد علی ایاز

No comments:

Post a Comment