Friday 5 July 2024

آپ کا ہوں میں امتی آقا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپ کا ہوں میں امتی آقاﷺ

ہے یہ نعمت بہت بڑی آقاﷺ

ہے فضیلت درودﷺ کی ساری

جو لحد میں ہے روشنی آقاﷺ

ذات وہ آپؐ کی ہے جس کے لیے

بزم کونین ہے سجی آقاﷺ

تب ہے قسمت بلال کی بدلی

جب نظر آپ کی پڑی آقاﷺ

جس میں مسکن تھا آپ کا آقاﷺ

ہو عطا ہم کو وہ گلی آقاﷺ

انبیاء نے نماز پیچھے تِرےؐ

مقتدی بن کے ہے پڑھی آقاﷺ

تیری الفت میں رب نے کی اپنی

تجھ سے منسوب بندگی آقاﷺ

آپ پر دھوپ آ نہ جائے سو

کرتا بادل ہے نوکری آقاﷺ

آپ کے در گیا ہے جب شہباز

زندگی زندگی لگی آقاﷺ


شہباز ماہی

No comments:

Post a Comment