Friday 5 July 2024

غلامان محمد کی بڑی توقیر ہے لوگو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


غلامانِ محمدﷺ کی بڑی توقیر ہے لوگو

کہ جو جس بزم میں ہے شمعِ پُر تنویر ہے لوگو

اسی کے پرتوِ انوار سے فکر و نظر روشن

مِرا آقاﷺ مجسّم نور کی تصویر ہے لوگو

وہؐ جس کے نام پر صلِ علیٰ کہنا عبادت ہے

اسیِ کا نام ساقِ عرش پر تحریر ہے لوگو

لسانُ الغیب ہے وہ، حاملِ اسرارِ وحدت ہے

کلام اسﷺ کا کلام اللہ کی تفسیر ہے لوگو

شریعت اسﷺ کی بنیادِ دساتیرِ اُمم ٹھہری

یہ وہ قانونِ ناطق ہے کہ عالمگیر ہے لوگو

جمیل اللہ کا احسان ہے ہر حال میں خوش ہے

یہ عشقِ سیدِ کونینﷺ کی تاثیر ہے لوگو


جمیل نقوی

No comments:

Post a Comment