Friday 5 July 2024

مدحت سرکار کر تقدیر کھینچ

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 چشم تر، پھر زاریاں، دلگیر کھینچ

گڑ گڑا، رو، بخشش تقصیر کھینچ

عشق کہتا ہے؛ چلے آئیں گے وہ

پر کوئی اظہار کی تدبیر کھینچ

چوم، نعلینِ مقدس، سر پہ رکھ

حسرت دیدار کر، تعبیر کھینچ

جس طرح دل میں ہیں وہ مسند نشیں

یوں مصوّر! یار کی تصویر کھینچ

ہو نمایاں صورتِ حق جس میں خوب

حُسنِ جاناں کی وہ ہی تصویر کھینچ

شیر! چل اظہارِ دل کے واسطے

مدحتِ سرکارﷺ کر، تقدیر کھینچ


شیر افضل

No comments:

Post a Comment