Friday 5 July 2024

جاتا ہے جو بشر بھی در مصطفیٰ کے پاس

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جاتا ہے جو بشر بھی در مصطفیٰؐ کے پاس

دل کا سکون پاتا ہے خیر الوریٰ کے پاس

ڈرتا ہے جس کے نام سے شیطان آج تک

ایسا عمر ہے میرے رسولﷺ خدا کے پاس

جانا ہو جب بھی طیبہ تو آنا نہ ہو نصیب

ایسی ہو حاضری مِری خیرالوریٰ کے پاس

ثانی نہیں ہے آپﷺ کا کل کائنات میں

جبریلؑ آ کے بولے حبیبﷺ خدا کے پاس

حسنینؑ کا ہیں بانٹتے صدقہ وہ رات دن

کُنجی ہے نعمتوں کی شہِ انبیاﷺ کے پاس


صابر علی قریشی

No comments:

Post a Comment