Friday 5 July 2024

بہر دیدار نعت کہتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بہر دیدار نعت کہتا ہے

ان کا بیمار نعت کہتا ہے

مجھ سا پاگل نبیؐ کی الفت میں

ہو کے ہوشیار نعت کہتا ہے

دیکھیے تو کرم شہِ دیںؐ کا

مجھ سا بد کار نعت کہتا ہے

طیبہ آتا ہے جب تصور میں

دل کا ہر تار نعت کہتا ہے

ایک عاشق کا حوصلہ دیکھو

بر سر دار نعت کہتا ہے

ان کا حسّان دید سے ان کی

ہو کے سرشار نعت کہتا ہے

جام پی پی کے عشق و الفت کا

ان کا مے خوار نعت کہتا ہے

ایک مشکل زمین کو کوثر

کر کے ہموار نعت کہتا ہے

ماہ رمضاں میں آپ کا کوثر

کر کے افطار نعت کہتا ہے


کوثر رضا برکاتی

No comments:

Post a Comment