عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جو لوگ درِ آلِ محمدﷺ پہ پڑے ہیں
تاریخ بتائے گی وہی لوگ بڑے ہیں
ہر قولِ رسالتؐ پہ ہے قرآن کی تصدیق
باقی جو فسانے ہیں وہ دنیا نے گھڑے ہیں
جن لوگوں نے بھیجا نہ درود آلِ نبیؐ پر
اب تک وہ تباہی کے دہانے پہ کھڑے ہیں
ظالم سے کہاں اجرِ رسالتؐ کی توقّع
پودے ہی نہ نکلیں گے اگر بیج سڑے ہیں
دنیا جسے سمجھی ہے ہجومِ سپہِ شام
عبّاسؑ کی نظروں میں وہ مٹی کے گھڑے ہیں
مُنکر جو ہوئے رند ، مئے حُبِّ علیؑ کے
دانستہ وہ ٹھہرے ہوئے پانی میں کھڑے ہیں
وحیدالحسن ہاشمی
No comments:
Post a Comment