یہی ہے رِیت یہاں آج کل خُدائی کی
خُدا کا نام لیا،۔ اور بے وفائی کی
جو لوگ چاند کے حالے کا ذِکر کرتے ہیں
وہ بات ہے تِری چُوڑی کی اور کلائی ک
گُھٹن سے مر تو گئے اک اندھیر پنجرے میں
پر ہم نے بھیک نہ مانگی کبھی رِہائی کی
جسے پسند نہیں میرا نام تک، یارو
سُنے گی بیٹھ کے غزلیں تمہارے بھائی کی
وہ جس کی اب کوئی نفرت کی حد نہیں آثم
اسی نے ہم سے محبت بھی انتہائی کی
آثم سیال
No comments:
Post a Comment