Tuesday 27 August 2024

دل نشیں حیدر کی الفت ہو گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل نشیں حیدرؑ کی الفت ہو گئی

روح افزا ان کی اطاعت ہو گئی

کیسی یاور حرؓ کی قسمت ہو گئی

مرتے ہی جاگیر جنت ہو گئی

وصفِ حیدرؑ میں ملتے نہیں لفظ

صرف اردو کی بضاعت ہو گئی

اک قبا میں کی بسر مانندِ ِگل

ختم حیدرؑ پہ قناعت ہو گئی

دی اذاں جس نے حرم میں وہ علیؑ

محترم جس سے عبادت ہو گئی

وہ علیؑ باز و کبوتر سے عیاں

دہر میں جس کی عدالت ہو گئی

وہ علیؑ کونین کی طاعت سے

جس کی افضل ایک ضربت ہو گئی


مرزا اوج لکھنوی

مرزا محمد جعفر اوج

No comments:

Post a Comment