Saturday, 24 August 2024

میں دولت کی طاقت سے منکر نہیں ہوں

 دولت


میں دولت کی طاقت سے منکر نہیں ہوں

اس کا حق و باطل کے نشاں مٹانا بُرا لگتا ہے

لوگ کیا کیا جتن کرتے ہیں اس کو حاصل کرنے میں

یہاں تک رُوح اور جسم کے سودے کر لیتے ہیں

اس کے حکم پر زمین اور آسمان اُٹھا لیتے ہیں

اس کے ایماء پر اپنا ایمان لُٹا دیتے ہیں

حیف ہے کتنی بھی ملے، کم ہی معلوم ہوتی ہے

بُرا لگتا ہے اس کا حق و باطل میں فرق کرنا

ختم کب ہو گی اس کی حکومت ہم پر

کب دُور ہو گی اس کی ظُلمت ہم سے

اور کب ہو جائے گی ہماری قدروں کی درخشاں صُبح


شہزاد رضوی

No comments:

Post a Comment