عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گمان تک ہے اماں لا الہ الا للہ
بلندیوں کا نشاں لا الہ الا للہ
تِرا سکون تو پنہاں ہے رازِ وحدت میں
بھٹک رہا ہے کہاں لا الہ الا للہ
یہی وہ نور ہے روشن ہے زندگی جس سے
جہاں تلک ہے جہاں لا الہ الا للہ
ہر ایک غنچہ و لالہ میں آب و تاب تری
خزاں نہیں ہے خزاں لا الہ الا للہ
یہ گونج ہے کہ زمیں آسمان محوِ سخن
کہ ہو رہی ہے اذاں لا الہ الا للہ
ازل سے تا با ابد تیری حکمرانی ہے
کہ تو نہیں ہے کہاں لا الہ الا للہ
سمیٹ لے تو مِری خاک کو بکھرنے تک
یہی ہے دل کی فغاں لا الہ الا للہ
شائستہ مفتی
No comments:
Post a Comment