Saturday, 24 August 2024

ہے اس لیے دلوں میں محبت حسین کی

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے اس لیے دلوں میں محبت حسینؑ کی

عکس شبیہ مصطفیٰﷺ صورت حسینؑ کی

اللہ ہی جانتا ہے مقامِ حسینؑ کو

کیا پا سکے گا کوئی حقیقت حسینؑ کی

قرآں سنا رہے ہیں وہ نیزے کی نوک پر

کتنی عظیم تر ہے عبادت حسینؑ کی

لرزاں تھا جس کے خوف سے لشکر یزید کا

ایسی تھی کربلا میں شجاعت حسینؑ کی

تنہا کھڑے رہے ہیں وہ لاشوں کے درمیان

دیکھی ہے آسماں نے یہ ہمت حسینؑ کی

باطل کے سامنے نہ کبھی سر جھکائیے

دیتی ہے ہم کو درس شہادت حسینؑ کی

ہر سو جہاں میں غلبہ باطل ہے آج پھر

محسوس ہو رہی ہے ضرورت حسینؑ کی

بھیجیے سلام آلؑ محمدﷺ پر جب خدا

شاکر سے کیا بیان ہو مدحت حسینؑ کی


شاکر نظامی

No comments:

Post a Comment