Friday, 30 August 2024

بگڑی تیری دیکھنا پل میں بنے گی نعت پڑھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بگڑی تیری دیکھنا پل میں بنے گی نعت پڑھ

اُن کے در سے بھیک بھی تجھ کو ملے گی نعت پڑھ

راحتِ قلب و جگر تُجھ کو ملے گی نعت پڑھ

ہر مصیبت ہر بلا تیری ٹلے گی نعت پڑھ

محفلِ سرکارﷺ میں دیوانے سنتے ہیں کلام

اور فرشتوں کی جماعت بھی سنے گی نعت پڑھ

قبر کا اور حشر کا کرتا ہے غم تو کس لیے

رب کی رحمت ہر طرف سے گھیر لے گی نعت پڑھ

کس قدر ہو گا حسیں اسحاق منظر حشر میں

مجھ کو قدسی سے اجازت جب ملے گی نعت پڑھ


محمد اسحاق رضوی

No comments:

Post a Comment