عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عزت ہو یا کہ دولت، نام و نسب کے شہرت
کرتا وہی عطا ہے، کیا شان میرے رب کی
رازق بھی اس کو اپنا، مالک بھی اس کو اپنا
ہر کوئی مانتا ہے، کیا شان میرے رب کی
بھٹکا ہوا ہو کوئی گر راستے سے اپنے
سب کو سنبھالتا ہے، کیا شان میرے رب کی
انسان کیا، شجر کیا، حیوان کیا، حجر کیا
وہ سب کو پالتا ہے، کیا شان میرے رب کی
پڑتا ہے جب بھی کوئی بیمار بندہ اس کا
دیتا وہی شفا ہے، کیا شان میرے رب کی
شازیہ عالم شازی
No comments:
Post a Comment