Thursday, 29 August 2024

وہ نقش اول خیال اول حبیب اول وہ نام اول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ نقش اول، خیال اول، حبیب اول، وہ نامِ اول

کتاب آخر، رسول آخر، ہے مرتبہ اور مقام اول

تمام ان پر ہوئی رسالت وہ خاتم الانبیاء محمدﷺ

وہ آخری ہیں مگر فضیلت میں انبیاء پہ تمام اول

رفعنا ذکرک ہے شان ان کی، یہ دین ان پر ہوا مکمل

خدا کے محبوب مصطفیٰﷺ ہیں فضیلتِ اختتام اول

وہ مرشدِ حق وہ پیرِ اکمل ہے ان کی طاعت سے ایماں کامل

وہ بندگی ہو یا زندگی ہو،۔ نبئ اکرمﷺ امام اول

نہ ہی روایت کے یہ شکنجے نہ کوئی قانونِ غیر اعلیٰ

نہ کوئی رشتے، نہ کوئی عہدہ، نبیؐ کے ہم ہیں غلام اول

کہا ہے رب نے کہ اے محمدﷺ کہو تمہاری کریں اطاعت

تو اپنی رحمت سے بخش دوں گا خطائے اُمت تمام اول

مدینہ رہنے کا لُطف سوچو کہ روز روضے پہ حاضری ہو

یوں دن کی ہو ابتداء کہ آقاﷺ کو کر کے آئیں سلام اول

حبیبِ حق کی یہ خیر اُمت نفع رسانی ہے جس کا مقصد

ہے دعوتِ دینِ حق ہمارا، نبیﷺ کی نسبت سے کام اول

میں ان کی سُنت سے فیض پاؤں کہ روزِ محشر نہ تشنگی ہو

وہ نفسا نفسی تپش کا عالم، تمنا کوثر سے جامِ اول


اسماء جلیل قریشی

No comments:

Post a Comment