عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
چاند ہے آپ کا چاندنی آپؐ کی
فخرِ کونین ہے زندگی آپؐ کی
فخرِ آدم صفی آپؐ کی ذات ہے
فخرِ خُلدِ بریں سادگی آپؐ کی
میری اوقات کیا میں جو کچھ کہہ سکوں
شعر ہیں آپؐ کے شاعری آپؐ کی
آپؐ کے در سے عصیاں کی بخشش ملے
سیدھی جنت کو جائے گلی آپؐ کی
امین فاروقی
No comments:
Post a Comment