عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نظامِ زیست برہم ہے ہمارا یا رسول اللہ
کرم کی ہو نظر ہم پر خدارا یا رسول اللہ
یہی حسرت یہی خواہش یہی ہے آرزو آقا
مروں میں تو لبوں پر ہو یہ نعرہ یا رسول اللہ
خدا نے قلب پر میرے محمدﷺ نام لکھا ہے
قسم رب کی میں شیدہ ہوں تمہارا یا رسول اللہ
اسی لمحے میں اس کی مشکلیں بھی دور ہو جائیں
وہ جس نے بھی مصیبت میں پکارا یا رسول اللہ
فلک کے سب صحیفوں سے ترا قرآن افضل ہے
جو خالق نے تِرے دل پر اتارا یا رسول اللہ
لحد میں جس گھڑی ہو گی زیارت آپ کی آقا
بہت پُر کیف ہو گا وہ نظارہ یا رسول اللہ
بنا کر چاند سورج اور زمین و آسماں سب کچھ
ہے خالق نے تِرا صدقہ اتارا یا رسول اللہ
تِرے توقیر کے حالات بھی مولا سنور جائیں
جو ہو جائے اگر تیرا اشارہ یا رسول اللہ
توقیر عباس
No comments:
Post a Comment