Sunday, 25 August 2024

ہمسفر موج ہے قطرے کی دغا اس میں ہے

 ہمسفر موج ہے قطرے کی دغا اس میں ہے

یہ جو ہے میری بقا میری فنا اس میں ہے

التوا کیوں ہے ابھی منزل الفت کا حُصُول

راہ دُشوار نہیں آبلہ پا اس میں ہے

نرمیٔ گُل سے سوا ساخت میں ہے نرم و گُداز

سنگ خارا سا دل سخت بھی کیا اس میں ہے

کیا سبب واپسیٔ تیغ زِ صدر عاشق

جب کہ آراستگی کو رنگِ حنا اس میں ہے

لمس گیسوئے صنم بیش خطرناک نہیں

کیا خبر کون سا تکلیمی عَصا اس میں ہے

اے مسیحا! تُو مجھے نُسخۂ الفت سے نواز

مرض دل ہے مگر دل کی شِفا اس میں ہے

خامشی دیدۂ احساس کی ہوتی ہے دلیل

ژرف بے ربط ہو کوئی تو انا اس میں ہے


بدر۔م۔ژرف

بدرمنیر ژرف

No comments:

Post a Comment