Tuesday, 27 August 2024

ان کی چوکھٹ کی نوکری اور میں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ان کی چوکھٹ کی نوکری اور میں

ایک سلمان فارسی اور میں 

ایک پردہ تھا درمیاں حائل

محوِ گُفتار تھے علیؑ اور میں

موت کو چھوڑ کر چلے آئے

خیمۂ شہ میں زندگی اور میں

ذکرِ آلِؑ نبیﷺ کی نسبت سے

جی رہے ہیں سرائیکی اور میں

ضوفشاں ہیں دیارٍ دنیا میں

ہر ستارے کی روشنی اور میں

سر جھکاتے ہیں ایک چوکھٹ پر 

میرے الفاظ، شاعری اور میں

ایک زنجیر، یومِ عاشورہ

شہرِکربل کی ہر گلی اور میں


رافع بخاری​

No comments:

Post a Comment